Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
22 Rabi Al-Akhar 1446  

مجنوں بھائی کی پینٹنگ بھول بھلیا 3 میں منحوس قرار

'مجنو بھائی کی پینٹنگ' آج بھی مداحوں میں بطور میم بے حد مقبول ہے
شائع 09 اکتوبر 2024 10:37pm

فلم بھول بھلیا 3 کا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھا گیا ہے، لیکن فلم کا ایک سین جس نے مداحوں کو مزید حیران کر دیا ہے وہ ہے ’ویلکم‘ فلم سے مشہور ہونے والی مجنوں بھائی کی پینٹنگ جس کو فلم میں دیکھایا گیا ہے۔

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روح بابا کا کردار ادا کرنے والے اداکار کارتک آریان کے فراڈ کردار کو عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے ان سے ان کی قیمتی چیزوں کو منحوس کہہ کر پھینکنے کو کہا جاتا ہے جس کا ردِعمل دیتے ہوئے معصوم شہری وہ چیزیں اتار کر روح بابا کے ہی حوالے کردیتے ہیں کہ آپ ہی اس منحوس چیز کو کہیں پھینک دیں۔

فلم میں جہاں اپنے کامیڈی سین کے دوران کارتک آریان کی جانب سے ’یہ شرپیت (منحوس) ہے‘ کہہ کر سب کچھ غائب کر رہے تھے وہیں اپنے پینترے میں کامیاب ہوتے ہوئے انہیں ایک خاتون سے ان کی قیمتی سونے کی چین اتروانے اور اس کے بعد اگلے سین میں ایک پینٹر کی دکان پر مجنوں بھائی کی پینٹنگ کو ہڑپتے ہوئے دکھا یا گیا ہے۔

سین میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارتک آریان یعنی روح بابا ایک دکان میں موجود مختلف پینٹنگز کو دیکھ رہے ہیں۔

جہاں ان کی جانب سے ایک دیوار پر تمام خوبصورت پینٹنگز کے درمیان میں لگی ’مجنوں بھائی کی پینٹنگ‘ کو بغور دیکھتے ہوئے دکان کے مالک کو کارتک کی جانب سے یہ کہہ کر آئیکونک پینٹنگ کو ہرپٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ’یہ شراپت ہے‘۔

مداحوں کی جانب سے ٹریلر میں موجود پینٹنگ کو فوری طور پر پہچان لیا گیا کیونکہ یہ پینٹنگ کوئی عام پینٹنگ نہیں بلکہ مشہور کامیڈی فلم ویلکم کے چند مقبول سینز میں سے ایک سین کا حصہ ہے۔

ویلکم کی مشہور ’مجنو بھائی کی پینٹنگ‘ آج بھی مداحوں میں بطور میم بے حد مقبول ہے جس میں ایک نارنجی رنگ کے گدھے کو پیلے رنگ کے گھوڑے پر سوار دیکھا جا سکتا ہےجوکہ ایک دلچسپ لیکن یونیک کانسپٹ تھا جسے پہلے کافی زیادہ ٹرول کیا گیا تھا تاہم پھر میم کی صورت میں اس سین کی قسمت چمک گئی۔

مجنوں بھائی کی پینٹنگ کے کیمیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کو کہنا ہے کہ ’کون جانتا تھا کہ مجنوں بھائی کی یہ پینٹنگ جوکہ فلم میں ایک فلاپ پینٹنگ کے طور پر پیش کی گئی تھی ایک دن اس طرح ایک قیمتی اثاثے کے طور پر دکھائی جائے گی‘۔