Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

’بگ باس 18‘ میں کیا اس بار گدھا بھی کنٹیسٹنٹ ہو گا ؟ ویڈیو وائرل

سلمان خان سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا نے مداخلت کی اپیل کر دی
شائع 09 اکتوبر 2024 09:35pm

’بگ باس 18‘ میں گدھے کی موجودگی پر تنازع کھڑا ہو گیا، پیٹا انڈیا نے سلمان خان کے نام خط لکھ دیا۔

بالی ووڈ اداکار اور مشہور ریئلٹی شو بگ باس 18 کے میزبان سلمان خان سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا نے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ہریتک روشن کے لائف کوچ اور اہلیہ بگ باس سیزن 18 میں شرکت کریں گے

درخواست شو کے گھر میں ایک گدھے کی موجودگی پر ہونے والے تنازعے کے بعد کی گئی ہے، جس نے عوامی حلقوں میں شدید ردعمل اور جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات کو جنم دیا ہے۔

پیٹا انڈیا نے ایک خط سلمان خان کے نام لکھا ہے جس میں انہوں نے شو کے پروڈیوسرز سے جانوروں کو بطور پروپ استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

کیا انیل کپور بگ باس کے نئے میزبان ہوں گے

خط میں لکھا گیا ہے کہ ’’ہمیں عوام کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو بگ باس کے گھر میں گدھے کی حالت پر شدید پریشان ہیں۔ ٹی وی شو کے ماحول میں جانوروں کو شامل کرنا ان کے لیے دباؤ اور ذہنی الجھن کا باعث بن سکتا ہے۔ ’‘

کیا سنی لیونی ’بگ باس 2 او ٹی ٹی‘میں نظر آئینگی؟

پیٹا نے گدھے کو ایک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے، تاکہ وہ دوسرے بچائے گئے جانوروں کے ساتھ ایک پرامن زندگی گزار سکے۔

big boss18