Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت کے معروف صنعت کار رتن ٹاٹا انتقال کرگئے

رتن ٹاٹا کون ہیں اور کیوں اتنے مشہور ہیں؟
اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2024 11:55am

بھارت کے معروف بزنس مین ٹاٹا سنز کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا انتقال کرگئے۔

رتن ٹاٹا کو بدھ کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پیر کو بھی ایسی ہی خبریں آئی تھیں کہ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم، چند گھنٹے بعد رتن ٹاٹا نے ایک بیان میں کہا کہ ان کی عمر اور متعلقہ طبی حالات کی وجہ سے ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

پیر کو جاری بیان میں تجربہ کار صنعت کار نے کہا تھا کہ ان کی صحت کے بارے میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے اور وہ عمر سے متعلق بیماریوں کے لیے ٹیسٹ کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میری عمر سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے اس وقت میرا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں۔

انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ”غلط معلومات پھیلانے“ سے گریز کریں۔

رتن ٹاٹا کون؟

رتن ٹاٹا کو 1991 میں 54 سال کی عمر میں ٹاٹا گروپ کا چیئرمین بنایا گیا تھا، جو آٹو سے اسٹیل تک کے کاروبار میں شامل ہے۔ چیئرمین بننے کے بعد رتن ٹاٹا نے ٹاٹا گروپ کو ایک نئی بلندی پر پہنچا دیا۔

انہوں نے اس گروپ کی قیادت کی، جس کی بنیاد ان کے پردادا نے ایک صدی قبل تک رکھی تھی۔

1996 میں، ٹاٹا نے ٹیلی کام کمپنی Tata Teleservices قائم کی اور 2004 میں، Tata Consultancy Services (TCS) کو مارکیٹ میں درج کیا گیا۔

چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد رتن ٹاٹا کو ٹاٹا سنز، ٹاٹا انڈسٹریز، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا اسٹیل اور ٹاٹا کیمیکلز کے اعزازی چیئرمین کے خطاب سے نوازا گیا۔

ارب پتی تاجر اور انتہائی سخی انسان رتن ٹاٹا کی عمر 86 برس تھی۔ وہ 28 دسمبر 1937 کو پیدا ہوئے۔ وہ 1991 سے 2012 تک ٹاٹا گروپ کے چیئرمین رہے اور اس دوران انہوں نے کاروباری شعبے میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے اور ٹاٹا گروپ کو، جو ملک کے سب سے پرانے کاروباری گھرانوں میں سے ایک ہے، کو بلندیوں تک پہنچایا۔

اگر ہم رتن ٹاٹا کی شخصیت پر نظر ڈالتے ہیں تو وہ نہ صرف ایک تاجر ہیں بلکہ ایک سادہ، شریف اور سخی انسان، ایک رول ماڈل اور لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ تھے۔ وہ اپنے گروپ سے وابستہ چھوٹے سے چھوٹے ملازم کو بھی اپنا خاندان سمجھتے ہیں اور ان کا خیال رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، اس کی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔

TATA GROUP

Ratan Tata