Aaj News

بدھ, اکتوبر 09, 2024  
06 Rabi Al-Akhar 1446  

بزرگ سیاستدان الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے

انتقال کے وقت الہٰی بخش سومرو کی عمر 98 برس بتائی جا رہی ہے
شائع 09 اکتوبر 2024 08:52pm

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان کے سینئر ترین سیاستدانوں میں سے سیک الہیٰ بخش سومرو انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے الہیٰ بخش سومرو کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

الہیٰ بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے ہے جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔

مرحوم مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔

مرحوم الہیٰ بخش سومرو جنرل ضیاء الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے اور 1985ء میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

29 مئی 1988ء کو جنرل ضیاء الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔

الہٰی بخش سومرو کی عمر 98 برس بتائی جا رہی ہے ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ کل ایک بجے کراچی میں ادا کی جائے گی۔

Ilahi Baksh Soomro