Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چینی وزیراعظم کا پارلیمنٹ سے خطاب کب متوقع؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

لی چیانگ کے خطاب کا حتمی فیصلہ اگلے چند روز تک کیا جائے گا، ذرائع
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2024 08:54pm

چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔ چینی وزیراعظم کے ممکنہ خطاب پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 14 اکتوبر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کے وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ حکومت اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آرہے ہیں، چین کے وزیراعظم 14 اکتوبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر سکتے ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تیاریوں کیلئے سینٹ وقومی اسمبلی اسٹاف کی 14 سے 16 اکتوبرکی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ جبکہ چینی وزیراعظم کے خطاب کا حتمی فیصلہ اگلے چند روز تک کیا جائے گا۔