ایف بی آر کا نان فائلرز کیخلاف کارروائیاں یکم نومبر سے شروع کرنے کا اعلان
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوجائیں گی۔
راشد لنگڑیال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور گزشتہ سال سے دگنی ہوچکی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔
خیال رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں 8 ارب 41 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ
انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے پاس نان فائلرز کا پورا ڈیٹا موجود ہے، نان فائلرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر نے نان فائلرز کی کیٹیگری ختم کرکے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے پانچ ابتدائی طور پر لگائی جائیں گی۔ ان پانچ پابندیوں میں جائیداد، گاڑیوں کی خریدوفروخت، بین الاقوامی سفر ، کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.