Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ممکنہ خصوصی قانون سازی کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، حکومت نے بیرون ملک موجود اپنے اراکین واپس بلا لئے

جلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2024 08:45pm

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر پیش ہونے کا امکان ہے۔ حکومت نے اپنے ارکان کو بیرون ملک دوروں سے بھی واپس بلا لیا ہے اور 15 اکتوبر تک ہرصورت واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت کی جانب سے 26ویں آئینی ترامیم منظور کرانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں، ایک طرف حکومت نے نمبرز گیم پورے ہونے کا دعویٰ کردیا ہے تو دوسری جانب آرٹیکل 63 اے پر عدالتی فیصلے کی حکومتی خواہشات کو تقویت بخشی ہے۔

حکومت کی جانب سے 18 اکتوبر کا پارلیمنٹ اور سینیٹ کے اجلاس بلائے گئے ہیں، جن میں متوقع قانون سازی پیش کی جائے گی۔

اس حوالے سے اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے آج اہم ملاقات کی ہے جس میں آئینی ترامیم پر گفتگو کی گئی۔

آئینی ترامیم کا ایک غیر حتمی مسودہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، جبکہ ایک مسودہ اپوزیشن تیار کر رہے، اس حوالے سے جمیعت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کام جاری ہے جس میں جے یو آئی کی تحریک انصاف سے بھی مشاورت جاری ہے۔

لیکن اس مسودے کی تکمیل سے قبل ہی چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہہ دیا ہے کہ 63 اے کے فیصلے کے بعد حکومت کو نمبرز کی فکر نہیں، میں حکومت کو انتظار کا کیوں کہوں، حکومت کہے گی مولانا ساتھ ہو یا نہ ہو 63 اے کے بعد ہم نمبر پورے کرسکتے ہیں، حکومت کہے گی ہم ایس سی او سے پہلے ہی یہ کام نمٹا لیتے ہیں، حکومت کے پاس جب نمبر پورے ہیں تو میرا یا کسی اور کا انتظار کیوں کرے۔

آئینی ترامیم: پاکستان بار کونسل نے اپنی تحریری تجاویز وفاقی حکومت کو بجھوا دیں

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ایم او یوز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں سعودی عرب کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور 2 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کا امکان ہے۔

cabinet meeting