Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
22 Rabi Al-Akhar 1446  

احد رضا میر کا افئیر لندن میں بے نقاب، ساتھ چلنے والی لڑکی کون؟ نیا تنازع کھڑا ہوگیا

احد رضا میر اداکارہ سجل علی کے سابقہ شوہر ہیں۔
شائع 09 اکتوبر 2024 06:22pm

پاکستانی اداکار احد رضا میر کی لندن کی سڑکوں پر ایک حسینہ کا ہاتھ تھام کر چلنا متعدد افواہوں کی وجہ بن گیا۔

احد رضا میر کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیرِ گردش ہے جس میں انہیں لندن کی سڑک پر اپنی دنیا میں مگن ہوکر چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر جاری ہوتے ہی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

احد اور رمشا بہترین آن اسکرین جوڑی قرار، ایوارڈ نے سجل کی یاد تازہ کردی

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ احد رضا میر کے ہاتھ تھام کر ایک لڑکی چل رہی ہے جس نے سیاہ شرٹ اور نیلی ڈینم کے ساتھ سیاہ کوٹ پہن رکھا ہے جبکہ احد رضا میر بھی بھرپور تیار نظر آرہے ہیں۔

اس تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کو سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اداکارہ رمشا خان کہہ رہے ہیں، کیونکہ حال ہی میں دونوں کو لندن میں ایک نجی تقریب میں دیکھا بھی گیا تھا۔ جہاں دونوں کو بیسٹ آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

یاد رہے کہ احد رضا میر اور رمشا خان سال 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامے ’ہم تم‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد اس آن اسکرین جوڑی کی قربت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگ گئی تھیں اور احد اور ادکارہ سجل علی کی شادی ختم ہونے کی وجہ بھی رمشا خان کو ہی ٹھہرایا جاتا ہے۔

جبکہ کچھ صارفین کو شک ہے کہ یہ رمشا خان نہیں بلکہ حنا الطاف ہیں۔

سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ہی شادی میں شرکت

واضح رہے کہ سجل اور احد 14مارچ 2020کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے دو سال بعد 2022 میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں اور اسی سال احد اور رمشا خان کا ایک ساتھ ڈراما ’ہم تم‘ ریلیز ہوا۔

احد رضا میر پاکستانی معروف اداکار آصف رضا میر کے بیٹے ہیں، انہوں نے 2010 میں فقط 17 سال کی کم عمری میں ڈراما ’خاموشیاں‘ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں قد رکھا تھا۔

Lollywood

Pakistani Actor