Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپےکردیا گیا ہے، مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےایپ اور ہیلپ لائن کا اجرا کردیا
شائع 09 اکتوبر 2024 05:53pm

گرین پنجاب ایپ کے اجرا اور لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےایپ اور ہیلپ لائن کااجراء کردیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئےاقدامات کرکےخوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپےکیا گیا ہے، ہم انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ مریم اورنگزیب اور ٹیم کومبارکباد نہ دینازیادتی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم باتوں کے بجائےعملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری حکومت نےماحولیات کےمحکمےکوفعال کیا کیونکہ قدرتی ماحول کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں جیل کے ڈیڈ سیل میں رہی ہوں رہائی کے بعد زیادہ وقت گھرکے لان میں گزارتی تھی، ہمیں مستقبل کومحفوظ بنانےکیلئےماحولیاتی چیلنجزپرتوجہ دینی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، جوسڑک بنےگی اس کے اطراف درخت لگائیں گے اسموگ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہوگی۔

Maryam Nawaz Sharif