Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی جے پی نے کانگریس سربراہ راہول گاندھی کے ساتھ ’پرینک‘ کردیا

جے پی نے کانگریس کا مذاق اڑانے کے لیے ایسی حرکت کی کہ بچوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
شائع 09 اکتوبر 2024 05:47pm

مودی کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مخالف سیاسی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کے ساتھ ’پرینک‘ کردیا۔

ہریانہ انتخابات میں بی جے پی نے ہیٹ ٹرک اسکور کرتے ہی کانگریس کا مذاق اڑانے کے لیے ایسی حرکت کی کہ بچوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

بی جے پی نے دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع ”بیکنر والا اسٹور“ سے ایک کلو جلیبی کا آرڈر دیا، جس کی قیمت ٹیکس سمیت تقریباً 609 بھارتی روپے تھی، اور یہ کانگریس کے ہیڈکوارٹر میں راہول گاندھی کے نام سے بھجوا دی۔

جے پی نے ساتھ میں پیغام لکھا، ”راہل گاندھی کے لیے جلیبی“۔ لیکن اس سے بھی مزے کی بات یہ تھی کہ جلیبی کا یہ آرڈر ”کیش آن ڈیلیوری“ تھا۔

یعنی اس جلیبی کے پیسے راہول گاندھی کو ہی دینے پڑے۔

بی جے پی کی اس حرکت کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ”جلیبی“ ٹرینڈ کرنے لگی۔

اس جلیبی کا ایک قصی ہے، راہول گاندھی نے ہریانہ کے علاقے گوہانا میں ایک مقامی دکان سے جلیبی کو چکھنے کے بعد اسے ایک انتخابی موضوع بنایا تھا۔ انہوں نے مشورہ دیا تھا کہ جلیبیوں کو ایک فیکٹری میں صنعتی پیمانے پر تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ہندوستان اور دنیا کے کونے کونے تک پہنچ سکے۔

لیکن بی جے پی ن اس تجویز کو گاندھی خاندان کو ٹرول کرنے کیلئے استعمال کیا۔

ہریانہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی بی جے پی تاریخی جیت کا جشن منانا نہیں بھولی اور میٹھے میں جلیبی تقسیم کی گئی۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر بھجن لال شرما نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے خود بھی جلیبیاں بنائیں۔

Rahul Gandhi

Jalebi

Haryana Elections