Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل سے بڑھتی کشیدگی، ایران کا خلیجی ممالک کو سخت انتباہ

حملوں کے لیے اسرائیل کو فضائی حدود یا فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تو جواب دیا جائے گا۔
شائع 09 اکتوبر 2024 05:40pm

ایرانی قیادت نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران پر حملوں کے لیے اسرائیل کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے سے گریز کریں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت نے خلیجی ریاستوں سے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی ہے کہ اگر اسرائیل سے لڑائی کے دوران اُس کی (ایران کی) تیل کی پیداوار گھٹ جائے تو خلیجی ریاستیں اپنی پیداوار بڑھائیں۔

تہران نے خلیجی ریاستوں سے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملوں کے لیے فضائی حدود یا فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینا ہر اعتبار سے ناقابلِ برداشت ہوگا۔ ایسے کسی بھی اقدام کا جواب دیا جاسکتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ ایک طرف اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے اور دوسری طرف ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے دوروں پر ہیں۔ آج (بدھ کو) وہ قطر میں بات چیت کر رہے ہیں۔

ایرانی حکام نے گزشتہ ہفتے قطر کی ایک کانفرنس کے دوران خلیجی ممالک سے بات چیت کی تھی۔ اس نے تمام خلیجی ریاستوں سے اسرائیل کے ساتھ تنازع کے دوران غیر جانب داری کی ضمانت طلب کی تھی۔

ایران نے گزشتہ ہفتے خلیجی مجلسِ تعاون کے ارکان کو خبردار کیا تھا کہ اس گروپ کے کسی ایک ملک نے بھی اسرائیل کو ایرانی سرزمین پر حملوں کے لیے فضائی حدود یا فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی تو اِسے پورے گروپ کی طرف سے کیا جانے والا اقدام تصور کیا جائے گا۔

Gulf Cooperation Council

IRANIAN WARNING

NEUTRALITY

AIRSPACE AND MILITARY BASES