Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان میں 8 ارب 41 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ

بی آر ٹی پشاور کے بارے میں کچھ شکایات آئی ہیں، حکام اے ڈی بی
شائع 09 اکتوبر 2024 04:53pm

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی ابی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے نئی کنٹری آپریشنل اسٹریٹجی 2024-27 تیار کی جا رہی ہے، اس نئی اسٹریٹجی کے تحت ملک میں آٹھ ارب اکتالیس کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کرنے کا ارادہ ہے۔

بدھ کو سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نےبریفنگ دی۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے آئی ایم ایف پروگرام سے زائد ڈالرز وطن بھیج دیے

اے ڈی بی حکام نے بتایا کہ نئے کنٹریکٹ آپریشن کے تحت پاکستان کو 7 منصوبوں کیلئے رواں سال 2 ارب ڈالر فراہم کریں گے، جبکہ 2025 میں 15 منصوبوں کیلئے ایک ارب پچاسی کروڑ ڈالر دینے کا ارادہ ہے۔

اے ڈی بی حکام کے مطابق 2026 میں دو ارب تیس کروڑ ڈالر دئے جائیں گے، 2027 میں بارہ منصوبوں کیلئے دو ارب پچیس کروڑ ڈالر دیں گے۔

اے ڈی بی حکام نے کہا کہ نئی اسٹریٹجی حکومت اور نجی شعبے کی مشاورت سے بنائی جائے گی۔

چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا امکان

حکام نے کہا کہ اے ڈی بی قرض پر کمٹمنٹ چارجز کی مد میں معمولی رقم کاٹے جاتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کے بارے میں کچھ شکایات آئی تھیں، بی آر ٹی پشاور پروجیکٹ میں نیب بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

Asian Development Bank

Investment in Pakistan