Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

جاپان: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کردی، نئے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان

سیاستدانوں کے سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث حکومت ختم
شائع 09 اکتوبر 2024 04:30pm

جاپان میں وزیراعظم نے ایوان زیریں کو تحلیل کرکے عام انتخابات کیلئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم شیگیرو ایشیبا نے پارلیمنٹ کو تحلیل کیا۔ انہوں نے حال ہی میں وزیرِ اعظم کا عہدہ سنبھالا ہے۔ اب جاپان میں عام انتخابات 27 اکتوبر کو ہوں گے۔

ممتاز ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف لداخ میں احتجاج

اس سے قبل عوام کی جانب سے حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) کے سیاستدانوں کے فنڈنگ سکینڈلز پر عدم اعتماد کے باعث فومیو کیشیدا نے تین سالہ وزارتِ عظمیٰ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

ایشیبا نے بدھ کو نامہ نگاروں کو بتایا، ’ہم اس الیکشن کا منصفانہ اور خلوص کے ساتھ سامنا کرنا چاہتے ہیں، تاکہ اس حکومت کو (عوامی) اعتماد حاصل ہو‘۔

اسرائیلی اخبار نے تل ابیب کی ڈگمگاتی معیشت کا پردہ چاک کردیا

بعد ازاں پارلیمنٹ کے سپیکر نے شہنشاہ کی مہر کے ساتھ وزیر اعظم کا خط پڑھ کر سنایا، پارلیمنٹ کو باضابطہ طور پر تحلیل کر دیا گیا اور قانون سازوں نے ”بانزئی“ کا روایتی نعرہ لگایا۔

بی جے پی کا غرور خاک میں مل گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں عبرتناک شکست

اشیبا کے پیشرو فومیو کیشیڈا کی تین سالہ حکومت کو سلش فنڈ اسکینڈل اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ووٹروں کی عدم اطمینان کی وجہ سے ریکارڈ کم منظوری کی درجہ بندی کا سامنا کرنا پڑا۔

Japan

Shigeru Ishiba