Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں بھاری کمی، وارے نیارے ہوگئے

24 اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت میں نمایاں تبدیلی
شائع 09 اکتوبر 2024 04:22pm

مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بدھ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونے کا نیا ریٹ 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 2 ہزار 572 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہوگئے۔

10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 527 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 30 ڈالر گھٹ کر 2617 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024