Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ اچانک بارش، لوگ حیران رہ گئے

کراچی میں کچھ روز سے خشک موسم اور گرمی کی شدت برقرار ہے
شائع 09 اکتوبر 2024 04:15pm

کراچی کے مضافات میں اچانک تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔ بارش کے باعث ارد گرد کے علاقوں میں موسم خوش گوار ہو گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے باعث کراچی کے شمال مغرب اور شمال مشرق میں بادل بنے۔ جس کے باعث سپرہائی وے، کاٹھور، گڈاپ، نوری آباد، بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے سٹی اور اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

عوام تیاری کرلیں، ملک کے بیشتر مقامات پر بارش ہونے والی ہے

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے مضافات میں گرد آلود ہوا کے ساتھ مزید کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کچھ روز سے خشک موسم اور گرمی کی شدت برقرار ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرمیں اگلے دو سے تین گھنٹے میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Karachi Rain