Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا شان شاہد ریما خان سے شادی کرنا چاہتے تھے؟

دونوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم 'بلندی' کے ذریعے کیا تھا
شائع 09 اکتوبر 2024 01:44pm

حال ہی میں شان شاہد نے ایک شومیں شرکت کی،جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئراوردیگر پہلووں پر بات کی۔

شو میں جب شان شاہد سے ریما سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے کبھی ریما خان سے شادی کرنے کے بارے میں سوچا تھا؟ شان شاہد نے جواب دیا کہ میں نے ایسا نہیں سوچا، جب میں ریما سے ملا تو میں سولہ سال کا تھا۔ ہم نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’بلندی‘ کے ذریعے ایک ساتھ کیا تھا،اس وقت ہم دونوں نو عمر تھے۔

مجھے فلم گجنی کے لیے عامر خان نے فون کیا تھا، اداکار شان شاہد

شان شاہد کا مزید کہنا تھا کہ،اتنی کم عمر میں آپ شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچتے۔ آپ صرف نئے لوگوں سے ملتے ہیں، آپ دنیا کو تلاش کرتے ہیں، آپ کام پر توجہ مرکوز کرتے ہیں لیکن آپ شادی کے بارے میں نہیں سوچتے کیونکہ یہ آپ کے کیریئرکے ابتدائی سالوں میں کبھی بھی منصوبہ کا حصہ نہیں ہوتا ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ لوگ اسکرین پر جو کچھ دیکھتے ہیں اس کی وجہ سے مختلف سوچتے ہیں۔ اسکرین پر، ہم رومانس کرتے ہیں، ہم ایک ساتھ گھومتے ہیں اور یہاں تک کہ ایک دوسرے کے لئے محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔ اس لیے لوگوں کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے۔

یاد رہے کہ شان اور ریما نے فلم بلندی سۓ اپنا ڈیبیو دیا تھا۔ اس لے علاوہ ان کی فلم ’نکاح‘ بھی بلاک بسٹر رہی تھی۔ شان کی دیگر کامیاب فلموں میں ’وار‘، ’خدا کے لیے‘، ’مجاجن‘، ’سنگم‘ اور ’ضرار‘ شامل ہیں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle