Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم کیلئے نمبرز گیم: بیرون ملک موجود حکومتی اراکین کیلئے خصوصی ہدایت جاری

اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں
شائع 09 اکتوبر 2024 01:33pm

آئینی ترامیم کے لیے نمبرز پورے کرنا حکومت کے لیے مسئلہ بن گیا، حکومت نے بیرون ملک موجود اپنے ارکان پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہرصورت واپس آنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت کو نمبر گیم میں مشکلات کا سامنا ہے، مطلوبہ تعداد پوری کرنے کے لیے ارکان کو بیرون ملک دوروں سے واپس بلا لیا گیا۔

حکومت نے بیرون ملک موجود اپنے ارکان پارلیمنٹ کو 15 اکتوبر تک ہر صورت واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ووٹنگ میں ان کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔

سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔

فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر مشروط رضامندی کی خبریں، جے یو آئی رہنما کا بڑا بیان

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے حکومت چاہے گی کہ پچیس اکتوبر سے پہلے آئینی ترامیم منظور ہوں ۔ ہماری خواہش ہے کہ اتفاق رائے سے ترمیم پاس کی جائے ۔ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ آئینی ترمیم کیلئے ارکان کی خریدوفروخت کی جائے۔

اسلام آباد

amendments

Constitutional amendment

proposed constitutional amendments

number game