Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مجھے فلم گجنی کے لیے عامر خان نے فون کیا تھا، اداکار شان شاہد

مجھےڈرامہ ہمسفرمیں ماہرہ خان کے ہیرو فواد خان کے کردارکی بھی آفر کی گئی
شائع 09 اکتوبر 2024 12:57pm

پاکستان کے سینیئر فلم اسٹار شان شاہد نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں بالی وڈ فلموں اور پاکستانی ڈراوں میں بطور ہیرو آفرز ہوئی تھی، جو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں ادا کار شان شاہد نے بتایا کہ کہ انہیں عامر خان نے گجنی فلم میں کردار کی آفر کی تھی اور اس کے لیے8 کروڑ بھارتی روپے دینے کا وعدہ کیا تھا۔

اداکار نے اپنے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ، میں نے کسی فنکار کو بھارت پرفارم کرنے جانے سے نہیں روکا۔ جو جانا چاہتا ہےخوشی سے جائے ۔ دراصل میرے والد کے کشمیر سے متعلق کچھ تحفظات تھےان کے نظریات کشمیر کے لیے بہت مضبوط تھے۔ کیونکہ کشمیر میں ہمارے مسلمان بھائیوں پر بہت ظلم ہورہاہے۔ عامرخان نے بھارت سے مجھے خود فون کیا تھا اور انہوں نے ان کی فلم گجنی میں ایک ولن کے کردار کی آفر کی جس پر میرا جواب تھا کیا پورے بھارت میں کوئی ولن کا کردارادا نہیں کر سکتا ہے؟

شان نے مزید کہا کہ دراصل پروڈیوسر مجھے میری فنکارانہ صلاحیتوں کی بنا پر نہیں بلکہ پاکستانی ہونے کی وجہ سے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ جومجھے منظور نہیں تھا۔

اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں فلم سات خون اور دہلی6 میں بھی کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

شان کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے ہٹ ڈرامہ ہمسفرمیں بھی ماہرہ خان کے ہیرو فواد خان کے کردارکی آفر کی گئی جسے میں نے ریجیکٹ کردیا۔

انہوں نے چھوٹی اسکرین کے اسکرپٹ کمزور ہونے کے باعث وہاں کام کرنا اچھا نہیں لگا۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی ڈرامے کی کہانی متاثر نہیں کر سکی۔ لیکن جیسے ہی کوئی اچھا ڈرامہ آئے گاتومیں ضرور کروں گا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle