Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان کی بھارتی اداکارہ کےساتھ فلم پر مشی خان خاموش نہ رہ سکیں

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی فلم 'عبیر گلاب' کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے
اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2024 01:43pm

ماضی کی مشہور پاکستانی اداکارہ مشی خان پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے وانی کپور کے ساتھ کام کرنے پر برہم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ادا کارہ وانی کپوراور پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی فلم ’عبیر گلاب‘ کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ لندن اوراس کے آس پاس کے مقامات پر ہورہی ہے۔

نادیہ خان اپنامہنگا شوق دکھانے پرمشکل میں پھنس گئی

اس فلم کی ریلیز 2025 کے آخر یا 2026 کے شروع میں ہونے کی توقع ہے۔

فلم کی کاسٹ میں فواد خان وانی کپور کے علاوہ ملائیکہ اراڑہ اور ردھی ڈوفرا بھی شامل ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کی خبرجیسے ہی سامنے آئی تو مداح بہت خوش ہوئے لیکن پاکستانی اداکارہ نے اس خبر پراپنی ناراضگی ظاہر کردی۔

مشی خان نے کہا کہ فواد خان اپنے ملک میں اے لسٹ اداکاراوں کے ساتھ میگا پراجیکٹس میں کام کرنے سے انکار کر دیتےہیں۔ اب بھارت کی ایسی اداکارہ کے ساتھ کام کررہے ہیں جو زیادہ مشہور نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے فواد خان بھارت میں ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل مشکل‘ جیسی فلموں میں اپنی شانداراداکاری کے ذریعے دھوم مچاچکے ہیں۔

Bollywood

entertainment

lifestyle