Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہریانہ انتخابات میں بی جی پی کامیاب، مودی نے اپوزیشن کو عالمی سازش کا حصہ قرار دے دیا

ہریانہ میں مسلسل تیسری بار کامیابی پورے ملک میں گونجے گی، بھارتی وزیراعظم
شائع 09 اکتوبر 2024 10:11am

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تیسری مرتبہ کامیابی پر اپوزیش کو آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ملک کی معیشت، جمہوریت اور سماجی تانے بانے کو کمزور کرنے کی عالمی سازشوں جاری ہے۔

منگل کی رات دہلی میں بی جے پی کے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ”کانگریس اور اس کے ساتھیوں“ کو ”اس کھیل کا حصہ“ قرار دیا۔

انہوں نے ہریانہ میں بی جے پی کی 48 سیٹوں کی جیت کے ایگزٹ پول کو سچائی، ترقی اور اچھی حکمرانی کی فتح کا لمحہ قرار دیا۔ بی جے پی ہریانہ میں مسلسل تیسری مدت کے لیے اپنی حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔

مودی نے کہا کہ “ایسے خوشگوار دن پر ہریانہ میں مسلسل تیسری بار کامیابی پورے ملک میں گونجے گی۔ وزیر اعظم نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ اقتدار کو اپنا ”پیدائشی حق“ سمجھتی ہے اور اس کے بغیر کام کرنے سے قاصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کانگریس حکومت میں نہیں ہوتی اس کی حالت پانی کے بغیر مچھلی جیسی ہو جاتی ہے۔ مودی نے الزام لگایا کہ ایک بار دفتر میں آنے کے بعد کانگریس ”ملک اور سماج کو داؤ پر لگانے سے نہیں ہچکچاتی“ جبکہ بی جے پی ملک کی بھلائی پر اپنے مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔

india

Election