Aaj News

بدھ, نومبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

پرتھوی راج کی فلم گریمی کے لئے کوالیفائی نہ ہونے پر اے آر رحمان کی وضاحت

وہ متعدد زبانوں میں بننے والی کئی فلموں میں نظر آئیں گے
شائع 09 اکتوبر 2024 10:16am

آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان نے ایک حالیہ انٹرویو میں وضاحت کی کہ اداکار پرتھوی راج سوکمارن اور ہدایت کار بلیسی کی آدوجیوتھم The Goat Life گریمی ایوارڈز کے لئے اہل نہیں تھے۔

اے آر رحمان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نےگریمی ایوارڈز کے لیے فلم سامنے رکھی تو اسے یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا کہ اس کا ساؤنڈ ٹریک منتظمین کی جانب سے مقرر کردہ مقررہ وقت سے ایک منٹ کم تھا۔

شاہ رخ خان کا اصل ہندو نام کیا ہے؟ بیوی گوری نے بڑا انکشاف کردیا

فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ہم نے Goat Life کے چار گانے جاری کیے اور چونکہ اس کا دورانیہ ایک منٹ کم یا کچھ اورتھا ، لہذا یہ گریمی انٹری کے لئے اہل نہیں سمجھا گیا۔ جبکہ لوگوں نے اس البم کے ساؤنڈ ٹریک کو پسند کی۔

بھارتی موسیقار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے گریمی ایوارڈز کے لئے پونیین سیلوان: پارٹ 1 اور پارٹ 2 پیش نہیں کیا تھا۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں نے پچھلے سال پی ایس 1 اور پی ایس 2 کو گریمی ایوارڈ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

یاد رہے کہ اے آر رحمان کو ہدایت کار منی رتنم کی فلم پونیین سیلوان: پارٹ 1 کے لئے بہترین میوزک ڈائریکٹر (بیک گراؤنڈ میوزک) کا قومی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ انہوں نے 8 اکتوبر کو نئی دہلی میں صدر دروپدی مرمو سے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

پیشہ ورانہ اعتبار سے اے آر رحمان آخری پروجیکٹ دھنش کی ہدایت کاری والی میں بننے والی فلم ’ریان‘ تھی۔ وہ اگلی بار چھاوا، ٹھگ لائف، گاندھی ٹاکس اور متعدد زبانوں میں بننے والی کئی دیگر فلموں میں نظر آئیں گے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle