Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے کسی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد

پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کے ساتھ زور زبردستی کرسکتی ہے
شائع 08 اکتوبر 2024 10:59pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کے کسی بھی اجتماع یا مظاہرے میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اس حوالے سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے لیے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی رکن قومی اسمبلی و سینیٹ کسی اجتماع، مظاہرے، ریلی اور احتجاج میں تاحکم ثانی شرکت نہ کرے۔

شیر افضل مروت کو کیا زہر دیا گیا ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو خدشہ ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے لیے اپنے نمبر پورے کرنے کی خاطر ان کے اراکین کے ساتھ زور زبردستی کرسکتی ہے۔

آج ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کو ہمارے اراکین ہاتھ نہیں آئیں گے۔

گنڈاپور کے خطاب کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین آپس میں گتھم گتھا

انہوں نے کہا کہ جب آئینی ترمیم پیش ہوگی تو حکومت کے اپنے اراکین اس کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ ’پنجاب اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا موقف ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے‘۔

chairman pti

Barrister Gohar Ali Khan