Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
05 Rabi Al-Akhar 1446  

دلہن کو 1 لاکھ روپے سلامی اور فرنیچر، غریب بچیوں کی شادی کیلئے بڑے پیکیج کی منظوری

حکومت کی جانب سے دلہن کو مزید کیا کچھ بطور تحفہ دیا جائے گا
شائع 08 اکتوبر 2024 09:40pm

پنجاب کابینہ نے تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کیلئے پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 17 واں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں تین ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی شادی کے پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

پراجیکٹ کے تحت ہر دلہن کو اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ دلہن کو فرنیچر، ملبوسات، ڈنر سیٹ اور استعمال کی 13 اشیا گفٹ کی جائیں گی۔

کابینہ نے بے زمین کاشتکاروں میں ایک لاکھ ایکڑ زمین 3 اور 5 سال کی لیز پر الاٹ کرنے کی منظوری بھی دی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب میں ای بس سروس اسکیم کی منظوری بھی دی گئی، پہلے مرحلے میں 27 بسیں آئیں گی۔ سال کے آخر میں پنجاب بھر میں 680 ای بسیں فنکشنل ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی کا پلان بھی طلب کرلیا۔