Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں پاک فضائیہ کا طیارہ تباہ

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی
شائع 08 اکتوبر 2024 08:09pm

خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں پاک فضائیہ کا ٹرینی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ہے، تاہم، دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

دان نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کے حکام نے بتایا کہ منگل کو خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں گدون امازئی کے پہاڑی علاقے میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار لقمان خان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’حالانکہ تربیتی طیارہ تباہ ہو گیا، لیکن دونوں پائلٹ کامیابی سے اپنے پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلے اور صرف معمولی زخموں کے ساتھ بحفاظت لینڈ کر گئے۔‘

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے ابتدائی مرحلے میں مقامی لوگوں نے دونوں پائلٹوں کی مدد کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک مقامی شہری نے بتایا کہ دونوں پائلٹ اس واقعے کی وجہ سے خوفزدہ نظر آئے اور انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔

شمالی بلوچستان میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تصاویر سامنے آگئیں، حادثہ کیسے پیش آیا

ریکسیو اہلکار لقمان خان نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے باوجود اطلاع ملنے پر ریسکیو اور میڈیکل ٹیم موقع پر فوراً پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ ’دونوں پائلٹ معمولی زخمی ہوئے اور انہیں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں دونوں کو آرمی ہیلی کاپٹر میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

Pakistan Air Force

swabi

PAF Plane Crash