Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اراکین کی مخالفت

ڈاکٹر ذاکر نائیک اعزازی ڈگری دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی۔
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 08:33pm
کامران ٹیسوری کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بے نظیر یونی ورسٹی کراچی میں دی جانے والی اعزازی ڈگری کے وقت کی لی جانے والی تصویر
کامران ٹیسوری کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بے نظیر یونی ورسٹی کراچی میں دی جانے والی اعزازی ڈگری کے وقت کی لی جانے والی تصویر

جامعہ کراچی نے معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دیدی۔ جبکہ جامعہ کے تین سنڈیکیٹ اراکین نے ڈگری دینے کی مخالفت بھی کی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اعزازی سند دینے کی باقاعدہ منظوری یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ کے اجلاس میں دی گئی۔ سنڈیکیٹ کے تین اراکین نے اس سلسلے میں اپنے تحفظات کا اظہار اور مخالفت کی، تینوں اراکین جامعہ کراچی میں حکومت سندھ کی جانب سے نامزد ہیں۔

ممبر سندھ اسمبلی اور رکن سنڈیکٹ سعدیہ جاوید، شاہدہ رحمانی اور صاحبزادہ معظم قریشی نے ڈگری دینی کی مخالفت کی، مخالفت کرنے والے اراکین نے خواتین کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر کی رائے سے اختلاف کیا۔

اقلیتی وزیر کا جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کے سلسلے میں خط یکم اکتوبر کو گورنر سیکریٹریٹ سے موصول ہوا سنڈیکیٹ نے اکثریتی رائے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی وزیراعظم سے ملاقات، بیٹے کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی باقاعدہ سفارش جامعات کے چانسلر کامران ٹیسوری نے کی تھی۔