Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات ترمیمی ایکٹ کا نفاذ: اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کمیشن کو دوسرا خط، فوری کارروائی پر زور

الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے، ملک محمد احمد خان
شائع 08 اکتوبر 2024 07:37pm

الیکشن کمیشن کو انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے۔ الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے۔

انھوں نے لکھا کہ انتخابات ایکٹ 2024 پر عملدرآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے، انتخابات ایکٹ پر فوری عملدرآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔

Speaker Letter