پاکستان کی ساف ویمنز فٹبال چیمپئن میں شرکت مشکوک، اعتراضات لگ گئے
پاکستان کی نیپال میں شیڈول ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہوگئی، پاکستان اسپورٹس بورڈ نے دورے پر اعتراضات لگاتے ہوئے قومی ٹیم کو ایونٹ کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو کاغذات دوبارہ جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے، پی ایف ایف کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹکٹ بھی کرائی جا چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی وویمن ٹیم کی نیپال روانگی حکومتی اجازت سے مشروط ہے قومی وویمن ٹیم کی روانگی 12 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت سے ہونی تھی۔ جبکہ قومی ٹیم کا کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا گروپ مرحلے میں 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا اور یہ دونوں میچ شام 4 بجکر 45 منٹ پر کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.