Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حبا بخاری نے ماں بننے کیلئے شہزاد حکیم لوہاپاڑ سے علاج کروایا؟

حبا بخاری کے حاملہ ہونے سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ
شائع 08 اکتوبر 2024 05:39pm

پاکستان کے معروف اینکرپرسن عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد حکیم لوہا پاڑ نے پاکستانی اداکارہ حبا بخاری سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔

حبا بخاری ان دنوں اپنے ڈراموں ”ہارا دل“ ، ”بھولی بانو“، ”رمضِ عشق“، ”بے رخی“، ”جھوک سرکار“، ”فتور“، ”دیوانگی“ اور دیگر میں بہترین اداکاری کے باعث شوبز انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔

ازدواجی زندگی کی بات کریں تو حبا بخاری نے 2021 میں اداکار آریز احمد کے ساتھ ڈراما سیریل ”انتہائے عشق“ میں کام کیا اور اسی کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

حبا بخاری نماز پڑھ کر کیا دعا مانگتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

بعدازاں اپنی محبت کو زندگی بھر کے ساتھ میں تبدیل کرتے ہوئے حبا اور آریز 6 جنوری 2022 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

شادی کے دو سال بعد تک اس جوڑے کو اولاد کی خوشی نہ مل سکی۔

لیکن حال ہی میں حبا بخاری نے 28 ستمبر کی رات لندن کے ارینا ویمبلے میں منعقدہ ”ہم اسٹائل ایوراڈز“ میں شرکت کی، اس تقریب میں شرکت سے قبل حبا بخاری نے اپنے شوہر و اداکار آریز احمد کے ساتھ مل کر ایک ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی اور اپنے جلد والدین بننے کی خبر کی تصدیق بھی کردی۔

اب جبکہ یہ جوڑا جلد ہی اپنے پہلے بچے کو دنیا میں ویلکم کرنے جارہا ہے وہیں حبا بخاری کے حاملہ ہونے سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ سامنے آیا ہے۔

دانیہ شاہ کے شوہر شہزاد حکیم نے انسٹاگرام پر تہلکہ خیز بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے حاملہ میں آسانی کیلئے حبا بخاری کے علاج کا دعویٰ کیا۔

ویڈیو میں حکیم شہزاد کا کہنا تھا، ’اگر آپ لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ شہزاد دواخانہ کس وجہ سے مشہور ہے اور شہزاد حکیم لوہا پاڑ کو شہرت کس وجہ سے ملی تو میری حکمت کا رزلٹ اداکارہ حبا بخاری سے پوچھیں‘۔

حکیم شہزاد نے ہم اسٹائل ایوارڈ سے وائرل ہونے والی حبا بخاری کی ویڈیو دکھاتے ہوئے مزید کہا، ’حبا بخاری نے جب مجھ سے رابطہ کیا اور میرے پاس آئیں تو وہ حاملہ نہیں تھیں لیکن ایک ماہ میری ادوایات کھانے کے بعد انہیں اتنا افاقہ ہوا وہ حاملہ ہوگئیں اور جلد پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں‘۔

لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے! اولاد سے متعلق سوال پر حبا بخاری کا ردعمل وائرل

اس تہلکہ خیز دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین حکیم شہزاد کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس ویڈیو کو محض توجہ حاصل کرنے کا ہتھیار قرار دے رہے ہیں۔

Hiba Bukhari

Shahzad Hakeem Lohapar

Hiba Bukhari Pregnant

Aarez Ahmed