Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کا اصل ہندو نام کیا ہے؟ بیوی گوری نے بڑا انکشاف کردیا

شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 05:42pm

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے شوہر کے اصل نام کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ کے مسلمان اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہندو گوری خان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ابتدا میں ان کے والدین ہچکچاہٹ کا شکار تھے کیونکہ ان کی بیٹی بین المذاہب شادی کرنے کی خواہش مند تھی۔

اسی ہچکچاہٹ کو دور کرنے کی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوری خان نے بتایا کہ ’ہم نے شاہ رخ خان کا نام ”ابھینو“ رکھا تاکہ میرے والدین انہیں ہندو لڑکے کے طور پر دیکھیں، لیکن یہ واقعی بچگانہ اور بے وقوفی تھی۔‘

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے وقت میرے خاندان میں کئی لوگوں کو یہ فکر تھی کہ کہیں شاہ رخ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ نہ ڈال دیں۔

سنجے لیلی بھنسالی نے خود کو ملعون کہہ ڈالا

واضح رہے کہ جب گوری نے 1991 میں شادی کی تھی تو وہ محض 21 برس کی تھیں جبکہ شاہ رخ 26 سال کے تھے۔

اپنے مذہب تبدیل نہ کرنے کے فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے گوری نے ایک انٹرویو میں مزید یہ بھی کہا کہ ’میں شاہ رخ خان کے مذہب کا احترام کرتی ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اپنا مذہب تبدیل کروں گی۔ میرا ماننا ہے کہ ہر شخص کو اپنے عقیدے پر عمل کرنا چاہیے، اور ایک دوسرے کا احترام ہونا چاہیے۔ اسی طرح دیوالی کے موقع پر میں پوجا کی قیادت کرتی ہوں، اور پورا خاندان میرے پیچھے چلتا ہے۔ عید کے موقع پر شاہ رخ قیادت کرتے ہیں اور ہم ان کی پیروی کرتے ہیں‘۔

انیل کپور کے ہاتھوں جان ابراہم کس طرح قتل ہونے سے بچے؟

گوری کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ کبھی میرے مذہب کی بے حرمتی نہیں کریں گے۔ لیکن میری والدہ اب بھی اس صورت حال سے پریشان ہوتی ہیں، جب آریان انہیں کہتا ہے کہ ’میں مسلمان ہوں‘۔

Bollywood actor

Shahrukh Khan

Gauri Khan

Interfaith Marriage