Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
شائع 08 اکتوبر 2024 04:36pm

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 277.67 روپے پر بند ہوا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے55 پیسے کی سطح پر بھی ٹریڈہوا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کو بھی انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

us dollar

dollars

dollar rates

DOLLAR VS RE

rupee vs dollar