بی جے پی کا غرور خاک میں مل گیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں عبرتناک شکست
کشمیریوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا غرور خاک میں ملا دیا۔ بھارت میں مقبوضہ جموں وکشمیر اور ہریانہ کے ریاستی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ و جموں کشمیر کے ابتدائی نتائج میں کانگریس کو اور ہریانہ میں حکمران جماعت بی جے پی کو واضح برتری حاصل ہے۔
جموں و کشمیر میں بی جے پی جماعت کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود بی جے پی کا صفایا کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے خلاف الیکشن میں کھڑے ہونے والی کانگریس اور اتحادی 48 نستیں لے اڑے۔ جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو صرف 29 نشستیں ہی حاصل ہوسکیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 18 ستمبر سے یکم اکتوبر کے دوران 3 مراحل میں مکمل ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان آج کردیا گیا ہے۔
ووٹرز کی اکثریت نے الیکشن کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے بائیکاٹ کیا۔
Comments are closed on this story.