Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘، ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ لیک ہوگیا

کافی عرصے سے ان کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں
شائع 08 اکتوبر 2024 03:37pm

بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان ڈائری کا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ میرے دکھ میرے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔

ایشوریا نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ’وہ جو مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میرے دکھ میرے ہیں، میں دوسروں کی طرح نہیں گرسکتی۔‘

رنویرسنگھ نے ہجوم میں پھنسی بچی کو بچالیا ، ویڈیو وائرل

ڈائری کے اس ورق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنا دکھ اور غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اپنی ذات کی حد تک رکھنا چاہتی ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو بالیووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کافی عرصے سے ان دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بھارت کی مشہور رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی میں جہاں تمام ستارے موجود تھے، ان دونوں کی علیحدہ آمد نے ان افواہوں کو مزید تقویت بخشی۔

یادرہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle