Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا ڈکی بھائی سے ملاقات کے متعلق بیان وائرل ہوگیا

وہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں
شائع 08 اکتوبر 2024 03:13pm

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مشہور پاکستانی یو ٹیوبر ڈکی بھائی کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں کچھ دلچسپ تبصرے کیے جو وائرل ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک مشہور اسلامی اسکالر ہیں جو اپنے کھلے مباحثوں کے لئے جانے جاتے ہیں جہاں وہ سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔ وہ ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں مختلف تقاریب میں مذہبی تقریر سے لوگوں کو اسلام کی تعلیمات فراہم کر رہے ہیں اور ان کے سوالوں جواب دے کر انکی رہنمائی بھی کر رہے ہیں۔

کیا یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے ؟ اداکارہ کی وضاحت

انہوں نے کراچی میں کئی معزز شخصیات، ستاروں سے ملاقاتیں کیں اور گورنر ہاؤس کراچی میں ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر ڈکی بھائی سے بھی ملاقات کی اور ڈکی نے ایک ویڈیو میں ڈاکٹر صاحب سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک عوامی خطاب میں اس ملاقات کے بارے میں بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک یوٹیوبر سے ان کی ملاقات ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی وہ تعریف کرتے ہیں اور پسند کرتے ہیں ان میں شاہ رخ خان، ویرات کوہلی اور ڈاکٹر ذاکر نائیک شامل ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر حیران رہ گئے کہ انہیں ایک اداکار کے ساتھ اس پسندیدہ فہرست میں کیوں شامل کیا جا رہا ہے۔

Celebrities

lifestyle