Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

تبدیلی مذہب پر گوری خان نے کیا کہا تھا؟

ان کی بین المذاہب شادی اکثرمتعدد بحثوں کا حصہ بن جاتی ہے
شائع 08 اکتوبر 2024 02:37pm

گوری خان اور شاہ رخ خان کی شادی کو تقریبا 33 سال ہو چکے ہیں، ان کی بین المذاہب شادی اکثرمتعدد بحثوں کا حصہ بن جاتی ہے وہ اپنے انفرادی عقائد کو برقرار رکھتے ہوئے ہندو اور اسلامی دونوں تہوار ایک ساتھ مناتے ہیں، خاص طور پر گوری کے مذہب تبدیل نہ کرنے کے انتخاب کے بارے میں اکثر سوال پوچھا جاتا ہے۔

گرچہ گوری خان اور شاہ رخ کی شادی اکتوبر 1991 کو ہوئی تھی ، لیکن ان کی شادی کا سفر چیلنجوں سے بھرا ہوا تھا۔ شروع شروع میں گوری کے والدین مسلم گھرانے میں شادی سے ہچکچا رہے تھے۔ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئےگوری نے یاد کیا ، ہم نے اس کا نام بدل کر ابھینو رکھ دیا تاکہ میرے والدین اسے ایک ہندو لڑکا سمجیں، لیکن یہ فیصلہ واقعی احمقانہ اور بچگانہ تھا۔

ارشد وارثی کے پرتعیش لائف اسٹائل، فہد مصطفی بول اٹھے

شادی کے وقت گوری کے خاندان کے بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا کہ شاہ رخ ان پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے ادا کارہ فریدہ جلال کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یاد ہے جب گوری کا خاندان بیٹھا ہوا تھا اور سرگوشی کر رہا تھا کہ ’یہ ایک مسلمان لڑکا ہے۔ کیا وہ اپنا نام تبدیل کرے گا؟ کیا وہ مسلمان ہو جائے گی؟‘‘ تو میں نے مذاق میں کہا، ’ٹھیک ہے گوری، اپنا برقع پہن لو، چلو نماز پڑھتے ہیں۔ پورا خاندان ہمیں دیکھ رہا تھا، یہ سوچ کر کہ میں نے پہلے ہی اس کا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔ میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے تنگ کیا کہ اب سے وہ ہر وقت برقعہ پہنے گی اور اس کا نام عائشہ ہوگا۔

اسی طرح کافی ود کرن کے پہلے سیزن میں گوری نے مذہب کی تبدیلی کے حوالے سے اپنے فیصلے کے بارے میں کہا تھا کہ، “ہم دونوں نے ایکدوسرے کے مذہب میں قبول کرے میں توازن رکھا ہوا ہے، میں شاہ رخ خان کے مذہب کا احترام کرتی ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں اپنا مذہب تبدیل کر لوں گی۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہر ایک کو اپنے عقیدے کی پیروی کرنے میں آزادی ہونی چاہیے۔ اور باہمی احترام قائم رکھنا چاہیے۔ مجھے پورایقین ہے شاہ رخ کبھی بھی میرے مذہب کی توہین نہیں کریں گے۔

ایک اورانٹرویو کے دوران گوری نے کہا، ’دیوالی کے دوران، میں پوجا کرتی ہوں، اور میری فیملی اس کی پیروی کرتی ہے۔ عید کے موقع پر شاہ رخ مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اور ہم اس کی پیروی کرتے ہیں اور بچے دونوں روایات کو اپناتے ہیں.لیکن ان کا جھکاو شاہ رخ کی باتوں کی طرف زیادہ ہے۔ بہر حال ہم دیوالی اور عید دونوں ہی شاندار طریقے سے مناتے ہیں۔

2013 میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ کس طرح گھر میں دوالگ مذہبوں پر عمل کرنے سے ان کے بچوں کو الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ’’کبھی کبھی وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ان کا تعلق کس مذہب سے ہے، اور ایک اچھے ہندی فلم کے ہیرو کی طرح، میں فلسفیانہ طور پر اعلان کرتا ہوں، ’آپ پہلے ہندوستانی ہیں، اور آپ کا مذہب انسانیت ہے‘، یا میں ایک پرانا ہندی فلمی گانا گا سکتا ہوں، ’تو ہندو بنے گا نا مسلمان بنے گا- انسان کی اولاد ہے انسان بنے گا‘۔

شاہ رخ خان کی بیوی ہونے کے علاوہ، گوری ایک ماہر پیشہ ورخاتون بھی ہیں، جو فلم پروڈیوسر، فیشن ڈیزائنر اور مشہور انٹیریئر ڈیزائنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔ 2018 میں ، انہیں فارچیون میگزین کی طرف سے ”50 طاقتور ترین خواتین“ میں سے ایک کے طور پرنامزد کیا گیا تھا۔

دنیا کی ممتاز اور بااثر شخصیت سے شادی کرنے کے باوجود گوری نےاپنی ایک انفرادیت قائم کی ہوئی ہے۔ یہ جوڑا آریان، سہانا اور ابرام خان کے والدین ہیں۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle