Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران فاروق ستار سوتے رہ گئے

ڈاکٹر فاروق ستار کے سیشن کے دوران سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
شائع 08 اکتوبر 2024 02:22pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

معروف عالمی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے دوران متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے سونے کی ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

وائرل ویڈیو گورنر ہاؤس کراچی سے متصل پولو گراؤنڈ میں ہونے والے مذہبی لیکچر کے سوال جواب کے سیشن ’ ذکر سے پوچھیں ’ کی ہے جس میں ایم کیو ایم رہنماؤں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ’غلط‘ سوال کرنے والی پشتون خاتون پر کیا گزری

دوران سیشن ڈاکٹر ذاکر نائیک رشوت کے خلاف بیان دے رہے تھے وہیں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فارق ستار نیند کے جھونکے لیتے رہے۔

اداکارہ یشما گِل کے اہم سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا جواب وائرل

ویڈیو کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے، اسکرین پر جب فاروق ستار کو سوتے دیکھا گیا تو وہاں شرکا ہنسنے لگے، ڈاکٹر ذاکر نائیک نے رضاکاروں سے شرکا کے ہنسنے کی وجہ دریافت کی تو رضاکاروں نے انہیں بتایا کہ آپ کے لیکچر کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار سورہے تھے، جس کے بعد شرکا بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے سیشن کے دوران سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Viral Video

Farooq Sattar

doctor zakir naik

religious scholar

sleeps