Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

اسرائیلی اخبار نے تل ابیب کی ڈگمگاتی معیشت کا پردہ چاک کردیا

جنگی اخراجات سے معیشت بری طرح دباؤ کا شکار ہوگئی،ہارٹز
شائع 08 اکتوبر 2024 12:58pm

اسرائیلی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی معیشت غزہ میں فتح سے قبل ہی جنگ ہار چکی۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور اس دوران صیہونی فوج کو امریکا اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے بھرپور مالی معاون بھی رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق غزہ شہر کو ملیا میٹ کرنے اور امریکی مالی اور عسکری معاونت کے باوجود اسرائیل کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور جنگی اخراجات سے اسرائیلی معیشت بری طرح دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔

اخبار کے مطابق لبنان اور غزہ میں جنگ کی وجہ سے اسرائیل کو یومیہ چوبیس کروڑ ڈالر کا خرچ برداشت کرنا پڑ رہا ہے، ٹورازم انڈسٹری بند ہونے سے اسرائیل کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ہارٹز کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے امریکا اسرائیل کو سترہ اعشاریہ نو ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے، اسرائیل کی معیشت نے تقریباً ایک سال سے جاری جنگ کے دوران قرض لینے کے سبب بڑھتے اخراجات نے صہیونی ریاست کے مالیاتی ڈھانچے پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔

غزہ جنگ اسرائیلی معیشت کو لے ڈوبی، بند ہونے والے کاروبار کی تفصیلات

اسرائیل کو 10 برس میں کتنے ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا

IRAN AND ISRAEL

israel gaza