Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ہاشمی ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

ان دنوں وہ فلم شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں موجود ہیں
شائع 08 اکتوبر 2024 12:44pm

حیدر آباد میں گڈاچاری 2 کی شوٹنگ کے دوران عمران ہاشمی زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اسپائسی تھرلر فلم گڈاچاری 2 کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد دکن میں موجود ہیں۔

انیل کپور کے ہاتھوں جان ابراہم کس طرح قتل ہونے سے بچے؟

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار مبینہ طور پر چھلانگ کے ایک سیکوئنس کے دوران زخمی ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے ان کی گردن پر ایک گہرا کٹ پڑگیا تھا۔ اس چوٹ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ان کا خون بہہ رہا ہے جس سے مداحوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

تاہم اس واقعے کے باوجود فلم کی پروڈکشن میں تاخیر کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اداکار نے ابھی تک چوٹ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان بھی شیئر نہیں کیا ہے۔

تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار، ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹر ادیوی شیش بھی فلم ’جی 2‘ کا حصہ ہیں، عمران ہاشمی نے فلم کی کاسٹ میں شمولیت پر پریس نوٹ بھی جاری کیا تھا۔

’گڈاچاری 2‘ کی بات کریں تو اس فلم میں ادیوی شیش مرکزی کردار میں ہیں۔

جی 2 ادیوی شیش کی بلاک بسٹر فلم گڈ اچاری کا سیکوئل ہے، جس میں شوبھیتا دھولیپا اور جگ پتی بابو نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle