Aaj News

بدھ, اکتوبر 16, 2024  
12 Rabi Al-Akhar 1446  

گاڑی کے شیشوں پر ان ’کالے نقطوں‘ کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

اس کا مقصد اکثر لوگوں کو نہیں معلوم
شائع 08 اکتوبر 2024 11:35am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آپ معمول کے مطابق روزانہ کام کے لیے گاڑی ڈرائیو کرتے ہیں، بس سیٹ بیلٹ باندھی، گاڑی اسٹارٹ کی، آئینے چیک کیے اور سفر پر نکل پڑے۔

لیکن کیا آپ نے کبھی اپنی ونڈشیلڈ کے اوپر یا دیگر شیشوں کے کناروں پر چھوٹے سیاہ نقطوں کو دیکھا ہے جو اکثر گاڑیوں کے شیشوں پر نظر آتے ہیں، لیکن کبھی سوچا ہے کہ ان کا مقصد کیا ہوتا ہے؟

آپ کی گاڑی کی ونڈ شیلڈ پر ان چھوٹے چھوٹے سیاہ نقطوں کو فرٹ (Frit) کہا جاتا تھا۔

سیاہ نقطوں کا یہ پیٹرن دیکھنے میں تو ایک خوبصورت سا ڈیزائن لگتا ہے مگر دراصل یہ کوئی ڈیزائن نہیں ہے، درحقیقت ان کی موجودگی کی ایک دلچسپ وجہ ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق سن 1950 اور 60 کی دہائی سے گاڑیوں کے شیشوں میں بلیک ڈاٹس موجود ہیں۔

کار بلاگر رچرڈ رینا بتاتی ہیں کہ پہلے کے زمانے میں گاڑیوں کے شیشوں کو اپنی جگہ پر برقرار رکھنے کے لیے گوند یا گلیو جیسے لیس دار مواد کو استعمال کیا جاتا تھا۔

اس کے نتیجے میں کمپنیوں کی جانب سے بلیک rim شیشوں کے کناروں پر لگانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ یہ فرٹس سرامکس پینٹ سے تیار کیے جاتے تھے جس سے لیس دار مواد کو چھپایا جاتا۔

بتدریج فرٹس کی جگہ بلیک ڈاٹس کو دینے کا سلسلہ شروع ہوا جو موٹی سیاہ پٹی کے مقابلے میں زیادہ بہتر نظر آتے ہیں۔ ان نقطوں کی پوزیشن بھی بہت اہم ہوتی ہے جسے ہاف ٹون پیٹرن کہا جاتا ہے۔

کالے نقطوں کا اہم کام کیا ہوتا ہے؟

یہ بلیک ڈاٹس شیشوں کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کا بھی کام کرتے ہیں۔ گاڑی کے شیشے سورج کی روشی میں گرم ہو جاتے ہیں، خاص طور پر بلیک پینٹ گلاس زیادہ تیزی سے گرم ہوتا ہے۔

یہ سیاہ نقطے گرمی کے درجہ حرارت تقسیم کردیتے ہیں جس سے ونڈ شیلڈ اور شیشوں کو گرم ہونے فرق نہیں پڑتا اور شیشہ بالکل ٹھیک رہتا ہے۔

Cars

windshield

Small Black Dots

real reason