Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

رنویرسنگھ نے ہجوم میں پھنسی بچی کو بچالیا ، ویڈیو وائرل

رنویر سنگھ اور اجے دیو گن کی فلم 'سنگھم اگین' کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے
شائع 08 اکتوبر 2024 11:08am

رنویر سنگھ اور اجے دیو گن کی فلم ’سنگھم اگین‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ یہ ٹریلر ایک شاندار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔

تقریب میں شرکت کے لیے فلم کی پوری کاسٹ پہنچ گئی۔ اس تقریب کے دوران رنویر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی جس نے اس ہیرو کر سپر ہیرو بنا دیا۔

دوسری شادی میں ناکامی اور پہلی بیوی کی طرف لوٹنے والے تین لیجنڈ اداکار

رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ بالی ووڈ اداکار رنویرسنگھ اپنی آنے والی سنگھم اگین کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو مداحوں کے ہجوم نے انہیں گھیر لیا۔ اس ہجوم میں ایک چھوٹی سی لڑکی پھنس گئی۔ جب اداکار کی نظر بے تحاشا رش میں روتی ہوئی اس بچی پر پڑی جو اپنے ہجوم کے باعث اپنی فیملی سے الگ ہوگئی تھی تو رنویر سنگھ نےفورا لڑکی کو اپنی گود میں لے لیا۔

جبکہ ان کے عملے نے بچی کی فیملی کی تلاش شروع کردی۔ رنویرسنگھ کے عملے نے بچی کی فیملی کو ڈھونڈ کر ان کے حوالے کردیا۔

رنویر سنگھ کی بچی کو ہجوم سے بچانے اور گود میں اٹھانے کی وائرل ویڈیو دیکھ کرمداح رنویر سنگھ کے انداز کو کافی پسند کر رہے ہیں۔ اور ہر کوئی ان کی تعریف کرریا پے۔ مداحوں نے رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف بڑے اداکار ہی نہیں بلکہ اچھے انسان بھی ہیں۔

Celebrities

Bollywood

entertainment

lifestyle