Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان ، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا
شائع 08 اکتوبر 2024 10:52am

کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے، شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں گرمی کی جزوی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اوسط 2 سے 3 ڈگری بڑھ سکتا ہے، شہر میں اس وقت مطلع صاف، تیز دھوپ کا راج ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شہر میں سمندری ہوائیں جزوی معطل ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 153 پرٹیکیلیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

karachi

karachi weather

KARACHI HOT WEATHER

hot and dry weather