Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کینوس کا چیٹ جی پی ٹی میدان میں آگیا، یہ کیسے کام کرے گا

یہ اہم ٹول صارفین کے کام کر مزید بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے
شائع 08 اکتوبر 2024 10:11am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

چیٹ جی پی ٹی کا ’کینوس ٹول‘ (Canvas Tool) ایک گیم چینجر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، جو صارفین کے کاموں میں ایک بہترین ٹول ثابت ہنے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کینوس ایک ایسا ٹول ہے جو آپ کو بہتر انداز میں لکھنے اور کوڈنگ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کینوس کے ساتھ آپ باآسانی تبدیلیاں کر سکتے ہیں، فوری تاثرات حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنے کام کو ایک جگہ پر بہتر انداز سے انجام دے سکتے ہیں۔

یہ آپ کے ساتھ ایک اسسٹنٹ رکھنے جیسا ہے، جو آپ کو معیاری مواد، دستاویزات اور کوڈ تیار کرنے کے راستے کے ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کرے گا۔ چاہے آپ کوئی کہانی کا مواد لکھ رہے ہوں، دستاویزات تیار کرنے یا اس میں ترمیم کر رہے ہوں، یہ اسسٹنٹ ٹول چیٹ جی پی استعمال کرنے والوں کیلیے مددگار ثابت ہوگا۔

اوپن اے آئی نے اپنا سب سے طاقتور چیٹ بوٹ ’جی پی ٹی فور اومنی‘ میدان میں اتار دیا

چیٹ جی پی ٹی کینوس کیسے کام کرے گا؟

ChatGPT’s Canvas ایک نئی خصوصیت ہے جسے جدید ٹیکنالوجی کی طرز پر ڈیزائن کا گیا ہے بنایا گیا ہے۔ فی الحال یہ پریمیم صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن جلد ہی تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ کینوس سادہ چیٹ کے جوابات سے بالاتر ہے۔ یہ صارفین کو زیادہ انٹرایکٹو انداز میں لکھنے اور کوڈنگ جیسے بڑے پروجیکٹس پر کام کرنے میں مدد دے گا۔ کینوس اور چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ مل کر اپنے کام میں آسانی سے ترمیم، نظر ثانی اور بہتری کر سکتے ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کینوس میں آپ اپنی تحریر یا کوڈ کے مخصوص حصوں کو نمایاں کر سکتے ہیں، یہ درست تجاویز پیش کرنے کے ساتھ اچھا فیڈبیک بھی پیش کرتا ہے۔

لکھنے والوں کیلئے کینوس کے اہم فیچرز

1- کینوس لکھنے کے منصوبوں میں مدد کے لیے کئی مفید شارٹ کٹس فراہم کرتا ہے۔

اے آئی سے زلزلوں کا پوچھنے کیلئے سائنسدانوں نے سر جوڑ لئے

2- چیٹ جی پی ٹی کینوس صارفین کے تیار کردہ مواد کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن تجاویز بھی پیش کرتا ہے۔

3- اس میں آپ اپنی ضروریات کے مطابق تحریر کو چھوٹا یا لمبا بنا سکتے ہیں۔

4- آپ زبان کی پیچیدگی کو باآسانی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

5- چیٹ جی پی ٹی آپ کی تحریر کو گرامر، وضاحت اور مستقل مزاجی کے لیے چیک کرتا ہے۔

6- یہ آپ کے متن کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے ایموجیز بھی شامل کرتا ہے۔

chat gpt

chat gpt canvas

writing and coding

helpful tool