Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد وارثی کے پرتعیش لائف اسٹائل، فہد مصطفی بول اٹھے

ایک خود ساختہ اسٹار کی حیثیت سے ان کے سفر نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے
شائع 08 اکتوبر 2024 10:15am

منا بھائی فرنچائز میں سرکٹ کے کردار میں مشہور ہونے والے ارشد وارثی بالی ووڈ کے ایک بڑے اسٹار ہیں جن کے پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں فالوورزہیں۔ انہیں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔

ایک خود ساختہ اسٹار کی حیثیت سے ان کے سفر نے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا ہے، جن میں ہمارے اپنے فہد مصطفیٰ بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں ارشد وارثی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ایسا لگتا ہے کہ فہد مصطفیٰ ان کی رائے سے متفق ہیں۔

دھرمیندر نے شراب کی بو دور کرنے کیلئے پیاز کا سہارا لیا

ارشد وارثی نے بتایا کہ اگر آپ کو زندگی میں چیزوں کے لئے کام کرنا ہے تو آپ بریٹ کیسے نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ عیش و عشرت میں پیدا نہیں ہوئے تو آپ بریٹی نہیں بن سکتے۔ یہ رویہ اس وقت آتا ہے جب آپ کو زندگی میں کام کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ اگر آپ کو سخت محنت کرنی ہے تو آپ کے پاس بریٹی بننے کا بھی وقت نہیں ہے۔ آپ کا سارا وقت اور کوشش ایک اچھی زندگی بنانے میں صرف ہوتی ہے۔

فہد مصطفیٰ ایک ایسے اسٹار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئرکو بنانے کے لیے ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ انہوں نے سخت محنت کی اور آج وہ ایک کامیاب اداکار، پروڈیوسر اور میزبان ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پرارشد کے اس بیان سے اتفاق کیا کہ کس طرح اپنی زندگی پر سخت محنت کرنا آپ کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle