Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ پر دھاوا بول دیا، وکلا کے لنچ باکس غائب

بندروں کی آمد نے وہاں موجود وکلاء کو بھرپور انداز سے لطف اندوز کیا
شائع 08 اکتوبر 2024 09:25am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ویسے تو بھارت کے کئی شہروں میں بندروں کی فوج گھروں، گلیوں، چوراہوں پر گھوم رہی ہوتی ہے۔ لیکن اس بار گستاخ بندروں نے بھارتی سپریم کورٹ کا رخ کر لیا۔

انڈین سپریم کورٹ میں بندروں کی آمد نے وہاں موجود وکلاء کو بھرپور انداز سے لطف اندوز کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی راہداری میں کچھ بندر گھس آئے اور انہوں نے راہداری پر رکھے خانوں سے وکلا کے لنچ باکس کے بیگ چرانے کی کوشش کی۔

بھارتی پارلیمنٹ میں بندر دندناتے ہوئے پھرنے لگے

رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے سینئر وکیل سنجے ہیگڑے نے ویڈیو شئیر کی جس میں بندروں کو سپریم کورٹ کے وکلا کے سامنے کوریڈور پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بندروں میں سے ایک کمرہ عدالت کے دروازے کے پاس ایک چھوٹے سے شیلف پر چھلانگ لگاتا ہے اور ایک بیگ پکڑتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے وکلاء مسکراتے ہوئے یہ سب مناظر دیکھ رہے تھے اور موبائل پر ویڈیوز بھی بنا رہے تھے، جس دوران ایک بندر نے بیگ سے لنچ باکس نکال کر اسے کھولنے کی کافی جدو جہد کی۔

مذکورہ ویڈیو کو 50 ہزار سے زائد صارفین نے دیکھا اور اس پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔

Viral Video

Monkeys

Theft

supreme court india