Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انیل کپور کے ہاتھوں جان ابراہم کس طرح قتل ہونے سے بچے؟

شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا کی شوٹنگ کے دوران ایک بلینک بلیٹ بہت قریب سے غلط فائر کردی تھی۔
شائع 08 اکتوبر 2024 08:44am

انیل کپور بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں۔ جان ابراہم بھی کم نہیں اور کام کامیاب نہیں۔ ان دونوں نے ریس ٹو، شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا اور پاگل پنتھی میں ساتھ کام کیا ہے۔

مداحوں کو ان کا ایک ساتھ کام کرنا اچھا لگا ہے۔ یہ بات کم لوگوں کے علم میں ہوگی کہ جان ابراہم ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انیل کپور کے ہاتھوں ہلاکت سے بال بال بچے تھے۔

2013 میں شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا کی شوٹنگ کے دوران ایک مرحلے پر انیل کپور کو جان ابراہم پر بہت قریب سے گولی مارنی تھی۔ یہ بلینک بلیٹ تھی مگر بہت قریب سے لگنے پر بہرحال خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔

گولی ڈیڑھ فٹ کے فاصلے سے چلائی گئی۔ انیل کپور کا نشانہ خراب تھا اس لیے جان ابراہم کی جان بچ گئی۔ اگر گولی گردن میں لگ جاتی تو جان کے لالے پڑ جاتے۔ فاصلہ کم ہونے کے باعث گولی گردن کے کونے پر دس گنا شدت سے لگی اور جان ابراہم گرگئے اور پھر انہیں فوری علاج کے لیے لے جایا گیا۔

Anil Kapoor

John Abraham

SHOOTOUT AT VADALA

ALMOST KILLED

BIG MISTAKE

BLANK BULLET