Aaj News

منگل, اکتوبر 08, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی سے ’را‘ کا جاسوس گرفتار، نیپال کے راستے بھارت جاتا رہا

گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینڈ، راکٹ لانچر، اسلحہ، مختلف محکمہ جات کے سروس کارڈ اور پاسپورٹ برآمد
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 09:59am

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کی انٹیلی جینس ایجنسی را کے جاسوس محمد سلیم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینڈ، راکٹ لانچر، اسلحہ، مختلف محکمہ جات کے سروس کارڈ اور پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم مختلف اوقات میں پاکستان سے انڈیا کاسفر بذریعہ نیپال کرتا تھا، ملزم کے قبضہ سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

karachi

RAW

SIU

Indian Intelligence Agency

Special Investigation Unit