Aaj News

پیر, اکتوبر 07, 2024  
04 Rabi Al-Akhar 1446  

خیرپور میں مسلح ملزمان کا پولیس پر حملہ، 8 اہلکار زخمی

ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، پولیس
شائع 07 اکتوبر 2024 09:20pm

خیرپور میں مسلح ملزمان نے پولیس پر حملہ کر دیا، 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کنب تھانے خیرپور میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں جھگڑے کے بعد ملزمان نے پولیس پرہی دھاوا بول دیا۔

پولیس کی شدید فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت پوليس کے 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

زخمی پوليس اہلکاروں کوسول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملزمان کے حملے میں ایس ایچ او کنب محمد اسلم لغاری سمیت پولیس اہلکار پرویز وسان، شرف الدین سولنگی، معشوق علی جامڑو وہ دیگر شامل ہیں۔

Injury

khair pur