Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

ثنا جاوید کے سابقہ شوہر عمیر جسوال نے دوبارہ نکاح کرلیا، تصویر وائرل

20 جنوری 2024 کو ثناء جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کیاتھا۔
شائع 07 اکتوبر 2024 08:27pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر اپنے خاموشی سے کیے جانے والے نکاح کی تصویر جاری کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی ایک خوبصورت پوسٹ جاری کی جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے قرآن پاک کی ایک آیت شیئر کی گئی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ’عنقریب وہ تمہیں تمہاری پسند کی چیز عطا کرے گا جسے پاکر تم خوش ہوجاؤ گے‘۔

شعیب اور ثناء کی شادی: عمیر جسوال کی معنی خیز پوسٹ نے توجہ کھینچ لی

جس کے بعد گلوکار کی جانب سے مداحوں کو اپنی شادی کا اشارہ دیتے ہوئے کیپشن میں ’الحمد اللہ‘ بھی لکھا گیا۔

انسٹاگرام پر جاری کی جانے والی پوسٹ میں گلوکار عمیر جسوال کو سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس چہرے پر مسکان سجائے پوز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس موقع پر عمیر کی جانب سے مداحوں کو اپنی اہلیہ کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ نہیں دی گئی۔

کیا ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی راہیں الگ کرلیں؟

پاکستان کے مقبول گلوکار عمیر جسوال نے اکتوبر 2020 میں پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کے ساتھ نکاح کیا تھا اور دونوں کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا گیا تھا۔

احمد علی بٹ اور حمزہ علی عباسی عمیر جسوال کی حمایت میں سامنے آگئے

تاہم گزشتہ سال عمیر جسوال اور ثناء جاوید کی طلاق ہوگئی اور 20 جنوری 2024 کو ثناء جاوید نے کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔