Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے ؟ اداکارہ کی وضاحت

یشما گل نے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا تھا۔
اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2024 08:23am
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

گورنر ہاؤس کراچی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک بڑے عوامی اجتماع میں پاکستانی اداکارہ یشما گل نے شرکت کی اور اسلامک اسکالر سے اپنی زندگی کی کچھ پوشیدہ حقیقت کا زکر کیا تھا۔

اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال و جواب کے سیشن میں یشما نے اپنا سوال پوچھا، جس کے جواب میں ذاکر نائیک نے ان کی دین کی طرف واپسی کی تعریف کی۔ تاہم، ان کے جواب سے لوگوں میں یہ تاثر پیدا ہوا کہ یشما گل نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

اجتماع کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد، یشما گل نے انسٹاگرام پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اداکاری نہیں چھوڑی۔ کہ وہ اب بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں، سوال کے دوران مائیک میں مسائل کی وجہ سے ان کی بات ٹھیک طرح سے نہیں پہنچ سکی، جس سے غلط فہمی پیدا ہوئی۔

ذاکر نائیک کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی گفتگو کے جواب میں، یشما نے کہا کہ انہوں نے ذاکر نائیک کو ٹوکنا مناسب نہیں سمجھا اور اس واقعے پر معذرت بھی کی کہ اگر ان کی کسی بات سے کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہوں۔