Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ کے شہریوں کو بہت کچھ جھیلنا پڑا ہے، صدر بائیڈن

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا اسرائیل کا دورہ، خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال
شائع 07 اکتوبر 2024 07:36pm

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان مناقشے میں عام شہریوں نے بہت کچھ جھیلا ہے۔ یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

ایک خصوصی پیغام میں صدر بائیڈن نے کہا کہ 7 اکتوبر اگر اسرائیل کے لیے یومِ سیاہ تھا تو فلسطینیوں کے لیے بھی مصیبت کی گھڑیاں لانے والا دن ثابت ہوا۔ اُس دن حماس نے ایک بڑے تنازع کو جنم دیا۔ یہ دن اس اعتبار سے یاد رکھا جائے گا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کُریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایران اور لبنان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل کُریلا کے دورے کا مقصد سیکیورٹی کے اشوز پر بات کرنا تھا۔ بات چیت کے دوران ایران اور شمالی محاذ پر بالخصوص تبادلہ خیال ہوا۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جنرل کُریلا نے اسرائیل کا دورہ کب کیا۔

دریں اثنا امریکی صدر کے ایلچی ایموز ہاچسٹین نے کہا ہے کہ رپورٹنگ میں احساسِ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان اور بیروت پر حملوں کے لیے گرین سگنل امریکا نہیں دیا۔ امریکا اب بھی اس قضیے کا سفارتی حال تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایموز ہاچسٹین نے بتایا کہ ہم اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں کے ساتھ مل کر معاملات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

President Joe Biden

GAZA CITIZEN

CENTCOM CHIEF

GENERAL MICHAEL KURILLA

AMOS HOCHSTEIN