Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کے رابطے سے کیسے بچے؟

جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستانی وفد واک آؤٹ کر گیا
شائع 07 اکتوبر 2024 06:50pm

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو اسلام آباد میں کثیر الجماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر اعظم کو کس طرح نظر انداز کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم کا سامنا کرنے سے گریز کرنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب انہیں معلوم ہوا کہ نیتن یاہو ان کے بعد اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز کو یہ بھی معلوم ہوا کہ نیتن یاہو اسی کمرے میں بیٹھے ہوں گے جہاں رہنما تقریر کرنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں اس کمرے میں اس طرح بیٹھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم پیچھے سے آئیں اور گزر جائیں، مجھے نہ دیکھ پائیں، جب گزریں گے تو میں پیچھے سے نکل جاؤں گا تاکہ مجھے ان سے ہاتھ ملانے کا واسطہ نہ پڑے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا، ’اللہ کا شکر ہے واسطہ نہیں پڑا، مگر جونہی وہ آئے ہمارا پورا وفد واک آؤٹ کر گیا‘َ۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو خطاب کے لیے کھڑے ہوئے تو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وفد واک آؤٹ کر گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ کوئی بتانے کی باتیں نہیں ہیں، یہ باتیں دل کی اتاہ گہرائیوں سے ہیں۔

PM Shehbaz Sharif

UNGA

Netanyahu

Israeli PM